Top.Mail.Ru
empty
 
 

اکنامک انڈیکٹرز

میکرو اکنامکس انڈیکٹرز جیساء کہ گراس نیشنل پراڈکٹ {جی این پی} ، گراس ڈومیسٹک پراڈکٹ {جی ڈی پی} اور بہت سے رپورٹس جو کہ معیشت کے کارکردگی کو ظآہر کرتی ہیں – یہ تمام چیزیں ایک رپورٹ کی شکل میں جاری ہوتی ہیں اور ان کا کرنسی ریٹ پر اثر پڑتا ہے ذیل آپ اہم میکرو اکنامکس انڈیکٹرز کا تعارف حاصل کرسکیں گے
  • گراس ڈومیسٹگ پراڈکٹ – جی ڈی پی
    رپورٹ ہے بنیادی طور پر یہ ملکی ترقی کا ایک اہم انڈیکٹر خیال کیا جاتا ہے – جی ڈی پی ایک سہہ ماہی میں گُڈز اور سروسز پراڈکٹ کی بنیاد پر ایگریگیٹ مانیٹری ویلیو کو ظاہر کرتی ہے جس میں بین الاقوامی لین دین شامل نہیں ہوتا – جی ڈی پی گروتھ ریٹ ایک اہم رپورٹ کے طور پر لیا جاتا ہے – عموما نارمل نمبر سے ڈیوائشن خاصی اثر انداز ہوسکتی ہے اس لیول سے اوپر کی گروتھ عموما ان سیسٹین ایبل خیال کی جاتی ہے اور ہائی انفالیشن کا سبب ہوتی ہے – جب کہ اس رینج سے نیچے کی گروتھ {خصوصا منفی گروتھ} معیشت کی سست روی کی جانب ایک اشارہ ہوتی ہے جس کے سبب بے روزگاری اور قوت خرید کی کمی کی جانب اشارہ ہوتی ہے یہ بات اہم ہے کہ ہر جی ڈی پی رپورٹ حتمی قرار پانے سے پہلے دو مرتبہ تبدیل کی جاتی ہے ایہ ایک مرتبہ ابتدائی رپورٹ جاری ہونے کے ایک ماہ بعد اور دوسری اس نے بھی ایک ماہ بعد بنتی ہے جو کہ حتمی خیال کی جاتی ہے حتمی رپورٹ میں کوئی بڑی تبدیلی مارکیٹ پر خاص انداز میں اثر انداز ہوسکتی ہے
    جی ڈی پی کو جی این پی {گراس نیشنل پراڈکٹ} سے نہ ملائیں جی ڈی پی میں صرف ملک میں کی جغرافیائی حدود میں ہونے والے گُڈز اور سروسز کا شمار کیا جاتا ہے جس میں پروڈیوسر کی شہریت کا خیال نہیں کیا جاتا – جی این پی میں غیر ملکی پروڈیوسرز کی سروسز اور گُڈز کا شمار نہیں کیا جاتا بلکہ بیرون ملک کام کرنے والے قومی اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جاتا ہے – مثلا: اگر ایک امریکی فرم فرانس میں چین آف سٹور چلاتا ہے تو ان کی گُڈز اور سروسز کو جی ڈی پی میں شامل نہیں کیا جائے گا لیکن یہ جی این پی میں شامل ہوں گی – جیسے ہی عالمی معیشت میں اضافہ ہوتا ہے ویسے کی جی این پی اور جی ڈی پی میں ڈیولپڈ ممالک میں فرق کم ہوتا جاتا ہے جیساء کہ امریکہ میں ہوتا ہے لیکن چھوٹے ممالک اور ترقی پزیر ممالک میں یہ فرق بڑھے گا
  • کنزیومر پرائس انڈیکٹر – سی پی ائی
    سی پی ائی الفالیش کے شمار کے لئے سب سے ذیادہ استعمال کیا جاتا ہے – یہ مارکیٹ باسکٹ برائے کنزیومر گُڈز اور ہاوس ہولڈ کی جانب سے خرید کی گئیں سروسز میں قیمتوں کے فرق کو نوٹ کرتا ہے – اس بنڈل میں 200 گڈز اور ہزاروں اقسام کی گُڈز شامل ہوتی ہیں جن کا تعلق خوارک سے انرجی لے کر مہنگی کنزیومر گُڈز تک ہوتا ہے – اس میں مختلف سٹورز سے اشیاء کی قیمتوں کا اندازہ کیا جاتا ہے – مزید یہ کہ مجموعی سی پی ائی کی سطح کے علاوہ کوور سی پی آئی رپورٹ پر بھی نظر رکھنا ضروری ہے جس میں بہت زیادہ اتار چڑھاو کی اشیاء جیساء کہ فوڈ اور انرجی شامل نہیں ہوتے یہ اصل انفالیش کی کم و بیش صحیح رپورٹ پیش کرتے ہیں – ذیادہ تر سی پی آئی رپورٹس میں مجموعی اور کوور نمبرز دونوں شامل ہوتے ہیں
    ہارمونائزڈ سی پی آئی {ایچ آئی سی پی } یہ انڈیکٹر یورپی مرکزی بنک کا ہے جو کہ انفالیشن اور قیمتوں میں استحکام سے بحث کرتا ہے – اس انڈیکٹر کی بنیاد وہ کلیہ ہے جو کہ پورے یورپ {یورپی یونین} میں مشترکہ ہے یہ ہر یورپی یونین کا ملک استعمال کرتا ہے تاکہ انفالیشن کا شمار کیا جاسکے اور ای سی بی اس کے مطابق اپنی پالیسی مرتب کرسکے – ایچ آئی سی پی یورپین انڈیکس برائے کنزیومر پرائس کے طور پر بھی استعمال ہوتا ہے جس کا ربط گھریلو اخراجات سے ہوتا ہے
  • پروڈیوسر پرائس انڈیکس – پی پی آئی
    پی پی آئی انفالیشن کے جاننے کے لئے دو اہم طریقوں میں سے ایک ہے دوسرا سی پی ائی ہے – یہ انڈیکس ہول سیلز لیول پر گُڈز کی قیمت کا حساب لگاتا ہے – جب کہ سی پی ائی یہی تعین کنزیومر لیول پر کرتا ہے ، پی پی آئی میں یہ ظآہر ہوتا ہے کہ تیار کنندگان گُڈز سے کتنا حاصل کررہے ہیں پی پی آئی تین چیزوں کا حساب رکھا جاتا ہے ، کروڈ ، انٹرمیڈیٹ اور تیار مال ، کروڈ سے مال خام مال لیا جاتا ہے جو کہ کسی چیز کی تیاری میں استعمال ہوتا ہے انٹرمیڈیٹ سے مراد کسی بڑی پراڈکٹ کے حصے ہوتے ہیں اور فنشڈ گُڈ سے مراد وہ تیار مال ہے جوکہ مارکیٹ میں سیل کے لئے بھیجا جاتا ہے اسی پر ذیادہ نظر رکھی جاتی ہے جس کی وجہ یہ ہے کہ کنزیومر اسی کے لئے قیمت ادا کرتے ہیں
    کوور سی پی ائی سے مراد قیمت کا وہ انداز ہے جو کہ تیار کنندگان کی جانب گُڈز اور سروسز کے لئے لگایا جاتا ہے یہ وہ آئٹمز تیار کرتے ہیں جو کہ فوڈ اور انرجی کے زمرے میں آتی ہیں
  • ائمپلائمنٹ انڈیکٹرز
    ایک اہم میکرو اکنامک انڈیکٹر بے روزگاری ریٹ کا انڈیکٹر ہے جو کہ مکمل لیبر فورس کے مقابلہ میں 18 سال سے اوپر کے بے روزگار افراد کی فیصد ہوتی ہے اس کی بنیاد 60000 ہاوس ہولڈ اور ۳75000 پلانٹس میں کئے گئے سروے پر ہوتی ہے – بے روزگاری کے ریٹ کے تعین کے لئے لیبر فورس سے بے روزگاری افراد کی تعداد کو تقسیم کرنے سے حاصل ہوتی ہے جب کہ لیبر فورس میں بے روزگار اور روزگار کے حامل تمام افراد شامل ہیں بے روزگاری کی قدرتی اوسط لیبر فورس کا 4 یا 5 فیصد خیال کی جاتی ہے یہ تنخواوں میں اضافہ کے ذریعہ انفالیشن میں اضافہ کا ایک ذریعہ خیال کیا جاتا ہے – کم بے روزگاری کی سطح کے ساتھ تنخواوں میں تیزی سے اضافہ نوٹ کیا جاتا ہے خصوصا اگر انفالیشن میں اضافہ متوقع ہو
    اس کے علاوہ کچھ رپورٹس ایسی بھی ہوتی ہیں کہ جیساء کہ اوسط ہفتہ وار کام کی اور اوسط فی گھنٹہ آمدن کی – یہ بات اہم ہے کہ ورک فورس پوری آبادی نہیں ہوتی یہ بعض شرائط پر پورا اترنے والا ایک گروہ ہوتا ہے – بے روزگاری کی صورتحال معیشت کی صورتحال میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے جب کہ انفالیشن پر اوسط فی گھنٹہ آمدن کی رپورٹ اثر انداز ہوتی ہے
    نان فارم پے رول جو کہ نان فارم ائمپلائمنٹ چینج کے طور پر جانا جاتا ہے- ایک بنیادی انڈیکٹر ہے جو کہ گزشتہ ماہ آنے والی نوکریوں کی صورتحال پر نظر رکھتا ہے اس میں فارم جابز شامل نہیں ہوتیں جو کہ یہ عارضی نوعیت کی ہوتیں ہیں اور عموما روزگار کی صورتحال بہتر کرنے میں اتنا اہم کردار ادا نہیں کرتیں
    مزید یہ کہ ان عمومی رپورٹس کے علاوہ امریکہ کا ادارہ شماریات ہفتہ وار بنیادوں پر ابتدائی بے روزگاری کے کلیمز کی رپورٹ جاری کرتا ہے جو کہ ان درخواستوں پر مشتعمل ہوتی ہے جو پہلی بار بے روزگاری کلیم حاصل کرنے کے لئے دی جاتی ہیں یہ رپورٹ جاب مارکیٹ کی صورتحال جاننے میں معاون ہوتی ہے – ایک اور اہم رپورٹ امریکہ کے حوالے سے اے ڈی پی نیشنل ائمپلائمنٹ رپورٹ ہے جو کہ یو ایس ائمپلائمنٹ میں تبدیلی کا تخمینہ فراہم کرتی ہے اس مقصد کے لئے یے رول ڈیٹا استعمال کیا جاتا ہے جو 5 لاکھ کمپنیوں سے اکٹھا کیا جاتا ہے اس کے لئے خود کار ڈیٹا پراسیسنگ ائی این سی {اے ڈی پیُ} استعمال ہوتا ہے یہ معلومات میکرو اکنامک ایڈوائزر ایل ایل سی کی جانب سے مرتب کی جاتی ہے جو کہ ایک ایگریگیٹ فیگر جاری کرتی ہے اس کے علاوہ اس میں کمپنی کا حجم ، سامان اور سروسز کا موازنہ ، اور مینوفکچرنگ فرم کا موازنہ سروسز فرموں سے بھی کیا جاتا ہے
  • ریٹیل سیلز انڈیکٹرز
    ریٹیل سیلز سے مراد اس مضنوعات کی سیل لی جاتی ہے کہ جو کہ ریٹیل انڈسٹری میں ہوتی ہے جس میں بڑے لوکل چین سٹورز شامل ہوتے ہیں اور اس سے سمپل / معلومات اکھٹی کی جاتی ہیں – یہ رپورٹ گزشتہ ماہ کی صورتحال پر مبنی ہوتی ہے جس میں کار سیل کی رپورٹ شامل نہیں ہوتی – اگر یہ صورتحال مجموعی طور پر حوصلہ افزاء ہوتو اس میں خرید کے مضبوط رجحان کی جانب اشارہ ہوتا ہے – اس رپورٹ میں سروسز پر کئے گئے اخراجات شامل نہیں ہوتے لہذا یہ ایک ماہ میں ہونے والے اخراجات کے نصف سے بھی کم کی رپورٹ ہوتی ہے البتہ اس کے محدود ہونے کے باوجود اس رپورٹ پر گہری نظر رکھی جاتی ہے جو کہ ریاست کی معاشی صورتحال کی عکاس ہوتی ہے
  • کنزیومر کانفڈنس انڈیکس
    معاشی صورتحال کو جاننے کے لئے کنزیومر کانفڈنس کی رپورٹ ایک اہم رپورٹ کے طور پر خیال کی جاتی ہے – یہ رپورٹ میں یہ ظاہر کیا جاتا ہے کہ کنزیومر ملکی معاشی صورتحال کے حوالے کس حد تک پُر امید ہیں اور ان کی قوت استعداد کیا ہے – اس میں جو خیال کار فرما ہے وہ کہ یہ لوگ جس حد تک ذیادہ معیشت کی صورتحال کے پُر امید ہوں گے اتنی ہی ان کی قوت استعداد ذیادہ ہوگی – کنزیومر کانفڈنس انڈیکس کم و بیش 5000 ہاوس ہولڈ آئیٹمز کو بطور نمونہ استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ اخبارات میں شائع ہونے والے مدد درکار کے اشتہارات کا بھی جائزہ لیا جاتا ہے تاکہ لیبر مارکیٹ کی صورتحال کا جائزہ لیا جا سکے – بہت سے تجزیہ کاروں کا یہ خیال ہے کہ کنزیومر کانفڈنس کا ذیادہ ہونا معیشت کی صورتحال کی بہتری کے حوالے بہت کچھ ظاہر کرتا ہے جب ذیادہ تر رپورٹس معیشت کی سست روی ظاہر کررہی ہو تو مضبوط کنزیومر کانفڈنس اور مضبوط اخراجات کی رپورٹ معیشت کی بہتری کی جانب ایک اشارہ ہوتا ہے
  • بیج بُک
    بیج بُک سے مراد سال میں آٹھ مرتبہ شائع ہونے فیڈرل مارکیٹ کمیٹی کی میٹنگز کے لئے تیاری کی رپورٹ ہے – یہ رپورٹ ایف او ایم سی کی میٹنگ سے قبل 02:15 شام ای ایس ٹی پر بدھ کے روز {2 بدھ} جاری ہوتی ہے یہ معاشی صورتحال کا خلاصہ ہے جو کہ ہر ایف ای ڈی ریجن کے حوالے سے ہوتی ہے – یہ رپورٹ اس تناظر میں لی جاتی ہے کہ کس طرح ایف ای ڈی آنے والی میٹنگز میں کام کرسکتی ہے
  • ڈایورایبل گُڈز آڈرز
    یہ رپورٹ اس بات کو ظاہر کرتی ہے کہ امریکہ میں کتنے لوگ لانگ ٹرم پرچیز پر خرچ کرتی ہے {اسی پراڈکٹ جو کہ تین سال سے ذیادہ عرصہ تک استعمال کی جاسکے} یہ رپورٹ ہر ماہ کی 26 تاریخ کو 08:0 ای ایس ٹی پر تیار کی جاتی ہے اور یہ مینوفکچرنگ سیکٹر کے مسقبل کے حوالے سے ایک اندازہ فراہم کرتی ہے – یہ رپورٹ صنعتوں کی بنیاد پر بریک ڈاون کی جاتی ہے جو کہ ڈیفنس سپینڈنگ جیسی والاٹائل صنعت کے اثرات کو ختم کرتی ہے – سرمایہ کاروں کا مطمع نظر مجموعی معاشی صورتحال ہوتی ہے اور یہ مارکیٹ ذیادہ تر صنتوں میں ایک عمومی تناظر میں کام کرتی ہے
  • فیکٹری آڈرز
    یہ انڈیکٹر صنعتی طلب کی جانب ایک اشارہ ہے جو کہ ڈائیورایبل اور نان ڈائیورایبل کے تنآظر میں ہوتی ہے – اس میں اضافہ صنعتی پیداوار میں اضافہ کی جانب اشارہ ہے جب کہ کمی پیداوار میں کمی کی جانب اشارہ ہوتا ہے – اسی وجہ سے کرنسی ریٹ میں اس میں اضافہ کے سبب اضافہ جب کہ کمی کی صورت میں کرنسی ریٹ میں کمی ہوتی ہے – اس انڈیکٹر میں ڈائیورایبل اور نان ڈائیورایبل گُڈز پر مشتعمل ہوتی ہے – ڈائیورایبل گُڈز میں ایسی ایشیاء شامل ہیں کہ جن کی مدت تین سال سے ذیادہ خیال کی جاتی ہے جیساء کہ کار ، فرنیچر ، تعمیراتی سامان وغیرہ شامل ہے جو کہ کل مجموعہ کا 50 سے ذیادہ ہے جب کہ نان ڈائیورایبل میں خوراک ، کپڑے اور برقی آلات وغیرہ شامل ہیں – فیکٹری آڈرز میں پیداواری ایکٹوٹی شامل ہے – اس میں اضافہ معیشت کی ترقی کی جانب اشارہ ہے جب کہ اس میں کمی اس میں تنزلی کی جانب اشارہ ہے
  • کرنٹ اکاونٹ
    کرنٹ اکاونٹ بیلنس کا میزانیہ ہے {جیساء کہ ایکسپورٹ میں آمدن نفی امپورٹ میں ادائیگی} ، فیکٹر انکم {فارن انویسٹمنٹ میں آمدن فارن سرمایہ کاروں کو کی گئی آدائیگی} اور کیش ٹرانسفر – کرنٹ اکاونٹ بیلنس ملکی / فارن تجارت کو جاننے کے لئے دو اہم پیمانوں میں سے ایک ہے {دوسرا نیٹ کیپیٹل آووٹ فلو} ہے – کرنٹ اکاونٹ سرپلس ملک کے نقد فارن ایسٹ میں اضآفہ کی جانب اشارہ ہے اور اس کے برعکس اس میں کمی اس کی متضاد سمت کو ظاہر کرتا ہے – حکومتی اور پرائیوٹ سیکٹر کی ادائیگیاں اس اکاونٹ میں شامل ہوتے ہیں اس کو کرنٹ آکاونٹ اس لئے کہا جاتا ہے کہ کیونکہ سامان اور سروسز عموما کرنٹ پریڈ میں ہی استعمال کئے ہیں
  • ابتدائی جاب لیس کلیمز
    یہ ہفتہ وار رپورٹ یہ ظاہر کرتی ہے کہ بے روزگاری کے وظیفہ کے لئے کتنی درخواستیں وصول ہوئی ہیں یہ ایک تازہ ترین رپورٹ ہوتی ہے جوکہ کبھی کبھار مبنی بر حق بھی نہیں ہوتی کہ معیشت کی درست صورتحال بتا سکے – اگر اس میں کمی ہوتی ہے تو اس سے مراد بہتری لی جاتی اور اگر اس میں اضافہ ہوتا ہے تو یہ معیشت کی سست روی کی جانب ایک اشارہ ہے – اس تناظر میں مارکیٹ پر اس کا اثر کم ہی ہوتا ہے اگرچہ کبھی کبھار تجارت صورتحال پر اس کا اثر ہوسکتا ہے – رپورٹ میں ہفتہ وار اتار چڑھآو کے پیش نظر بہت سے تجزیہ کار اس کا ماہانہ بنیادوں پر مارکیٹ کی صورتحال جاننے کے لئے استعمال کرتے ہیں – عموما ایک مضبوط اتار چڑھاو {کم از کم تیس ہزار} رجحان میں تبدیلی کا سبب ہوتا ہے – ایک مستحکم کمی معیشت کی بہتری کی جانب اشارہ ہوتا ہے اور ساتھ ہی ساتھ یہ لیبر مارکیٹ میں مضبوطی کے ساتھ ساتھ ڈالر کی مضبوطی کی جانب بھی ایک اشارہ ہوتا ہے – اگر اس کی سطح 400000 کے لیول سے اوپر جائے تو یہ لیبر مارکیٹ کی کمزوری کی جانب اشارہ ہے
  • تان کان سروے
    اس سروے کو مکمل کرنے کے لئے معیشت کے مختلف شعبہ جات سے کم از کم 8 تا دس ہزار تجار کو انتحاب کیا جاتا ہے جو کہ اپنی رائے دیتے ہیں کمپنیاں کہ جن میں 10 سے 15 بڑے پیمانے کی ، 30 تا 35 درمیانہ پیمانے کی ، 50 تا 55 چھوٹے پیمانے کی ہوتی ہیں سے درج ذیل معلومات لی جاتیں کہ 1 – کاروباری حالات ، 2 پیداوار اور سیلز ، 3 – طلب و رسد ، 4- پرائس لیول ، 5- نفع ، 6 – براہ راست سرمایہ کاری ، 7 – روزگار ، 8 – معاشی صورتحال کے حوالے سے پوچھا جاتا ہے – مینجرز اس حوالے سے الگ سے رائے دیتے ہیں – اندازہ بنانے کا طریقہ کار : دیفیوژن اندیکس – فیور ایبل منفی نان فیورایبل فیصد پوائنٹ ، فیصد چینج – اندیکس میں گزشتہ سال کے اسی دورانیہ کے مقابلہ میں تبدیلی – سروے میں اضافہ معیشت کی بہتری کی جانب اشارہ ہے اور یہ ین میں اضافہ کے لئے بہتر خیال کیا جاتا ہے
  • ذیڈ ای ڈبلیو سروے
    ذیڈ ڈبلیو ایک سرمایہ کار کے اعتماد کے حوالے سے ایک اہم انڈیکٹر ہے – اس کی بنیاد 350 تجزیہ کاروں / ادارروں کے تجزیہ کاروں کے پول پر ہے- یہ انڈیکٹر اس فرق کو ظآہر کرتا ہے کہ جو ان تجزیہ کاروں جو کہ آنے والے چھ ماہ میں جرمن کی معاشی صورتحال کے حوالے سے پُر امید اور ان کی آراء کے فرق کو ظآہر کرتا ہے جو کہ پُر امید نہیں ہوتے ہیں اگر ذیادہ پُر امید ہوں تو اس کا لیول صفر سے اوپر ہوگا اور اگر ذیادہ پُر امید نہ ہوں تو اس کا لیول صفر سے نیچے ہوگا – مثلا اگر تیس تجزیہ کار پُر امید ہیں ، تیس نیوٹرل ہیں اور چالیس مایوس ہیں تو اس کا لیول منفی دس ہوگا – یہ انڈیکٹر جرمن کے معاشی ترقی کے حوالےسے اندازے فراہم کرنے کے لئے استعما ہوتا ہے اگر اس میں اضآفہ ہوتا ہے تو اس سے یورو مضبوط ہوگا
  • پرسنل کنزمپشن ایکس پینڈیچر پی سی ای
    پی سی ای کنزیومر گُڈز اور سروسز میں قیمتوں کے فرق کو ظآہر کرتا ہے – ذاتی اخراجات سے مراد اصل اور ادھار پر کئے گئے اخراجات کی تفصیل شامل ہوتی ہے اس میں ڈایورایبل ، نان ڈایورایبل اور سروسز کی مد میں کئے گئے اخراجات کی تفصیل شامل ہوتی ہے
    سی پی آئی کی طرح پی سی ای ایک رپورٹ ہے {پرسنل انکم رپورٹ } کامرس ڈیپارٹمنٹ کے بیورو برائے اکنامک تجزیات کی جانب سے جاری کی جاتی ہے
    یہ رپورٹ بڑی حد تک پریڈکٹایبل ہوتی ہے جس کا مارکیٹ پر قدرے اثر پڑتا ہے
  • پرسنل انکم
    پرسنل انکم سے مراد ٹیکس کی ادائیگی سے قبل تمام ذرائع سے ہونے والی آمدن کو ظاہر کرتی ہے – اس میں رینٹل انکم ، انٹرسٹ انکم ، حکومتی سبسیڈی اور ڈیوڈنڈ سے ہونے والی آمدن شامل ہے – پرسنل انکم مزید کنزیومر ڈیمانڈ کو ظآہر کرتی ہے – یہ پرسنل سپینڈنگ کے ساتھ جاری ہوتی ہے پرسنل انکم کی وجہ سے ریٹیل سیلز میں اضافہ ہوسکتا ہے جو کہ معیشت میں ترقی کے ساتھ ساتھ امریکی ڈالر میں میں اضآفہ کو ظآہر کرتا ہے
  • کپیسٹی یوٹیلائزیشن
    یہ انڈیکٹر انڈسٹریل کپیسٹی یوٹیلائزیشن کی سطح کو نوٹ کرتی ہے – یہ ذیادہ سے ذیادہ کپیسٹی ریٹ اور مجموعی آووٹ پُٹ کے تناسب کو ظاہر کرتی ہے یہ معیشت کی موجودہ صورتحال کو ظاہر کرتی ہے اس کی آپٹیمل ویلیو5۔81 فیصد ہے اور 85 فیصد سے اوپر کی سطح معیشت کے اوور ہیٹ ہونے کو ظآہر کرتی ہے – جب کہ اس نے نیچے کی سطح معیشت میں تنزلی کو ظاہر کرتی ہے
  • یونیورسٹی آف مشی گن سروے برائے کنزیومر کانفڈیس سینٹیمنٹ
    یہ ماہانہ سروے یونیورسٹی آف مشی گن کی جانب سے کیا جاتا ہے تاکہ کنزیومر سینٹیمنٹ کو دیکھا جاسکے – دراصل صارفین کی خرچ کرنے میں لگاو میں ظاہر کرتا ہے – یہ کنزیومر کلائمیٹ کا لیڈنگ انڈیکٹر ہے – اس کے دو حصے ہیں سینٹیمنٹ انڈیکس کا 40 فیصد اور ایکس پیکٹیشن جو کہ 60 فیصد کا ہوتا ہے – کم و بیش 500 کنزیومر 5 سوالات کا جواب دیتے ہیں جو کہ موجودہ اور مستقبل کے معاشی صورت حال کے حوالے سے ہوتے ہیں جو کہ بلترتیب 2 یا 3 سوالات ہوتے ہیں – پہلے دو سوالات کا تعلق کرنٹ کنڈیشن سروے جب کہ باقی تین ایکس پیکٹیشن انڈیکس کے حوالے سے ہوتے ہیں انڈیکس میں اضافہ معیشت کی مثبت صورتحال جب کہ اس میں تنزلی معیشت میں تنزلی کی جانب ایک اشارہ ہے اس میں اضآفہ سے امریکی ڈالر اوپر جاتا ہے
  • فیلاڈلفیا ایف ای ڈی انڈیکس
    یہ انڈیکس فیلا ڈلفیا کے 100 مینوفکچرر سے سروے کی بنیاد پر بنتا ہے جو کہ حالیہ معاشی صورتحال کے جانب جکاو / لگاو کو ظآہر کرتا ہے اور چھ ماہ تک کے شماریات پر بنیاد کرتا ہے – جب یہ صفر سے نیچے ہوتو اس سے مراد معاشی تنزلی کی جاتی ہے یہ انڈیکٹر ائی ایس ایم انڈیکس کے متوقع نتائج کا ایک عندیہ {انسی ٹیٹوٹ آف سپلائی مینجمنٹ انڈیکس} جو کہ کچھ دن بعد آتا ہے انڈیکس میں اضافہ یو ایس ڈی میں اضافہ کی جانب اشارہ ہے
  • شیکاگو پی ایم ائی
    شیکاگو پی ایم ائی سے مُراد شیکاگو انڈسٹری پرچیزنگ مینجر کے پولنگ تنائج لی جاتی ہے – یہ مینوفکچرنگ آڈرز ، آووٹ پُٹ پرائس اور انونٹریز کو ڈیل کرتا ہے – 50 سے نیچے کا فیگر معاشی ری سیشن کو ظآہر کرتا ہے اس انڈیکس پر گہری نظر رکھی جاتی ہے اور اس کا مارکیٹ پر خاصا اثر ہوتا ہے کیونکہ یہ آئی ایس ایم مینوفکچرنگ انڈیکس کا ایک بہتر اندازہ فراہم کرتا ہے – یہ رپورٹ ہر ماہ کے آخری دن {بزنس ڈے} کو 03:00 شام {جی ایم ٹی} کو جاری کی جاتی ہے
  • پرسنل سپینڈنگ
    پرسنل سپینڈنگ سے مراد یہ لی جاتی ہے کہ ہر ماہ ڈارف کتنا خرچ کرتا ہے جس میں ڈایوریبل گُڈز ، کنزیومر پراڈکٹس اور سروسز میں خریداری کا شمار کیا جاتا ہے اگر اس کی سطح اچھی ہے تو اس سے مراد یہ لی جاتی ہے کہ خریدار گُڈز اور سروسز کی خرید کے ذریعہ معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کررہے ہیں – اس رپورٹ میں خصوصی طور پر انفالیشن کے دباو کا شمار کیا جاتا ہے ذیادہ خرید اور پراڈکشن مممکنہ طور پر قیمتوں میں اضافہ کا سبب ہوسکتی ہیں – دراصل ایف ای ڈی انفالیش کے شمار کے لئے پی سی ای کو اولیت دیتا ہے
    جب کہ دوسری طرف پرسنل انکم کا کم ہونا آوٹ پُٹ لیولز میں کمی اور معاشی تنزلی کی جانب ایک اشارہ ہوسکتا ہے
  • آئی ایس ایم مینوفکچرنگ انڈیکس
    اس انڈیکس کی بنیاد وہ سروے ہے جو کہ انسٹیٹوٹ آف سپلائی مینجمنٹ کی جانب سے 300 مینوفکچرنگ فرمز میں کیا جاتا ہے – آئی ایس ایم مینوفکچرنگ انڈیکٹر روزگار کی صورتحال ، پروڈکشن انونٹریز ، نئے آڈرز اور سپلائیرز کی ترسیل کا شمار کرتا ہے
    آئی ایس ایم کی مدد سے سرمایہ کار بہتر طور پر ملکی معیشت کے حوالے سے جان سکتے ہیں – جب انڈیکس میں اضافہ ہورہا ہوتا ہے سرمایہ کار یہ بات سمجھ سکتے ہیں کہ سٹاک مارکیٹ میں اضافہ ہورہا ہے جس کی وجہ ذیادہ کارپوریٹ نفع ہوتا ہے – جب کہ اس کے برعکس بانڈ مارکیٹ ہے جو کہ نیچے آسکتی ہے کہ جس کی وجہ آئی ایس ایم میں ممکنہ انفالیشن کی وجہ سے اضافہ کا ہونا ہے
  • پرچیزنگ مینجر انڈیکس – پی ایم آئی
    یہ اکنامک انڈیکٹرز پرائیوٹ سیکٹرز کی کمپنیوں کے سروے کے نتیجہ میں مرتب کئے جاتے ہیں جو کہ ملکی سروسز اور مینوفکچرنگ سیکٹر کی کاروباری صورتحال کو ظآہر کرتے ہیں ہیڈ لائن فیگر ایک انڈیکٹر کے طور پر جاری ہوتا ہے جس میں اگر لیول 50 سے اوپر ہوتو اس سے مراد اضافہ لیا جاتا ہے یہ جتنا 50 سے اوپر ہوگا اتنی کی مضبوط معیشت کی جانب یہ اشارہ کرے گا
  • نیو ہوم سیلز
    یہ انڈیکس فروخت ہونے والے نئے گھروں کا ریکارڈ ظآہر کرتا ہے جو کہ گزشتہ ماہ میں ہوئے ہوتے ہیں – اس سیل میں اضافہ ہاوسنگ مارکیٹ کے اضافہ کو ظاہر کرتا ہے جو کہ باقی ملکی معیشت کے لئے ایک ایندھن کا کام کرتی ہے – نیو ہوم سیلز رپورٹ ہاوسنگ رپورٹس میں رجحان کی تصدیق کرتی ہیں جو کہ ابتدائی بلڈنگ اپروولز اور ہونے والے تعمیراتی کام کی بنیاد پر تیار کی جاتی ہیں اور یہ وسیع تر معاشی ترقی کے لئے ایک اہم انڈیکٹر کے طور پر لیا جاتا ہے
    ہیڈ لائن فیگر سے مراد سابقہ ماہ کے مقابلہ میں فیصد میں تبدیلی ہے یعنی کتنے فیصد تبدیل ہوا ہے
  • بلڈنگ اپروول
    یہ انڈیکٹر ایک ماہ میں جاری کئے گئے ڈومیسٹک بلڈنگ پرمٹس کو ظآہر کرتا ہے نئے اپروولز اور اجازت نامے ہاوسنگ مارکیٹ میں بڑھوتری کو ظاہر کرتے ہیں – کیونکہ رئیل اسٹیٹ کو عموما مضبوط معیشت کی ضرورت ہوتی ہے اور ہاوسنگ میں اضافہ معیشت کو ایک نئی جہت فراہم کرتا ہے اور کمزوری کے ختم ہونے کی علامت ہے اس کے علاوہ اس مارکیٹ کی مضبوطی مضبوط کنزیومر سپینڈنگ کی جانب ابھی ایک اشارہ ہے – ہیڈ لائن نمبر ایک سیزنل ایڈجسٹ کی گئی فیصد ہے جو کہ گزشتہ ماہ کے مقابلہ میں اجازت ناموں کے تناسب کو ظاہر کرتا ہے
  • ہاوسنگ سٹارٹ
    یہ انڈیکٹر ہاوسنگ کنسٹرکشن میں اضافہ کو ظآہر کرتا ہے – ہاوسنگ سٹارٹ کی رپورٹ ایک ایسے انڈیکٹر کے طور پر لی جاتی ہے کہ جو کنسٹرکشن اور ہاوسنگ مارکیٹ کی قوت کو ظاہر کرتی ہے معیشت دان اس رپورٹ کو معیشت کے ایک اہم انڈیکٹر کے طور پر لیتے ہیں کیونکہ بحثیت مجموعی ہاوسنگ سٹارت بزنس سائیکل میں ایک تبدیلی کو ظاہر کرتی ہے معیشت کی زبوں حالی کی صورت میں ہاوسنگ سٹارٹ میں کمی کی گئی لیکن معیشت کی مضبوطی پر اس میں تیزی سے اضافہ نوٹ کیا گیا لہذا نیو ہاوسنگ سٹارٹ معیشت کی مضبوطی کی جانب اشارہ کرتی ہے
    ہیڈ لائن فیگر سے مراد نیو ہاوسنگ سٹارٹ میں تبدیلی کی شرح ہے
  • موجودہ ہوم سیلز
    موجودہ ہوم سیلز پہلے سے خریدے گئے گھروں کی سیلز کا ریکارڈ امریکہ میں ریکارڈ کرتا ہے – یہ ہاوسنگ مارکیٹ کی کم و بیش درست صورتحال کو ظاہر کرتا ہے چونکہ بزنس سائیکل میں ہاوسنگ مارکیٹ اپنا ایک اہم اثر رکھتی ہے لہذا یہ معیشت کی کارکردگی کا ایک اہم انڈیکیٹر ہوسکتا ہے کیونکہ ہاوسنگ مارکیٹ معیشت میں اہم اہمیت کی حامل ہے
    چونکہ ہوم سیلز کا جی ڈی پی سے کوئی لینا دینا نہیں ہوتا لہذا یہ امریکی معیشت کو متاثر نہیں کرتی – استعمال شدہ گھروں کے فروخت کنندگان عموما پراپرٹی سیل سے کیپیٹل گین / مالی نفع لیتے ہیں جوکہ معیشت کو سٹیومیلیٹ کرتی ہے – کنزیومر سپینڈنگ کے ہائی لیولز انفالیشن کے دباو میں اضافہ کرسکتی ہے جو کہ معیشت کی بڑھوتری میں اضآفہ کا سبب ہوتی ہے
    موجودہ ہوم سیلز رپورٹ اتنی بروقت نہیں ہوتی کہ جتنی نیو ہوم سیلز اور بلڈنگ پرمٹس کی ہوتی ہے – جب کہ موجودہ ہوم سیلز کی رپورٹ جاری ہوتی تب تک مارکیٹ میں تبدیلی کا ہونا ممکن ہے
  • کنزیومر کانفڈنس
    کنزیومر کانفڈنس معیشت کے حوالے سے ایک مضبوط سینٹیمنٹ کو ظاہر کرتا ہے یہ اُس سروے کے نتیجہ میں تشکیل پاتا ہے جو کہ ہزاروں صارفین سے اُن کے اخراجات کے انداز کے حوالے سے اور انفالیشری توقعات کے حوالے سے کیا جاتا ہے – عموما اگر اس میں اضافہ نوٹ کیا جائے تو یہ بڑھتی ہوئی کنزیومر سپیننگ کو ظآہر کرتا ہے جو کہ معیشت اور انفالیشن دونوں کی مضبوطی کا عکاس ہوتا ہے
    ہیڈ لائن فیگر کا لیول اگر 50 سے اوپر ہو تو یہ مثبت کنزیومر سینٹیمنٹ کو ظآہر کرے گا اور اگر یہ 50 سے نیچے ہو تویہ منفی کنزیومر سینٹیمنٹ کی جانب اشارہ ہوگا جتنا یہ لیول اوپر / نیچے ہوگا اتنا ہی سینٹیمنٹ کمزور یا مضبوط ہوگا
  • ٹریڈ بیلنس
    ٹریڈ بیلس امپورٹ اور ایکسپورٹ آف گُڈز کے درمیان فرق کو ظاہر کرتا ہے – تجارتی خسارہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ امپورٹس آف گُڈز ایکسپورٹ سے ذیادہ ہے – جب ایکسپورٹ امپورٹ سے ذیادہ ہوتی ہے تو یہ تجارتی نفع کو ظآہر کرتا ہے – ٹریڈ سرپلس یہ ظاہر کرتا ہے کہ ملک میں آنے والی رقم ایکسپورٹ گُڈز کے مقابلہ میں ہے
    بعض دفعہ بیلس آف ٹریڈ کو گُڈز اور سروسز میں تقسیم کیا جاے ہے
    ٹریڈ بیلنس کرنٹ اکاونٹ کا حصہ بناتا ہے
  • Grand Choice
    Contest by
    InstaForex
    InstaForex always strives to help you
    fulfill your biggest dreams.
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • چانسی ڈیپازٹ
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروائیں اور حاصل کریں$10000 مزید!
    ہم جنوری قرعہ اندازی کرتے ہیں $10000چانسی ڈیپازٹ نامی مقابلہ کے تحت
    اپنے اکاؤنٹ میں 3000 ڈالر جمع کروانے پر موقع حاصل کریں - اس شرط پر پورا اُترتے ہوئے اس مقابلہ میں شرکت کریں
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • ٹریڈ وائز، ون ڈیوائس
    کم از کم 500 ڈالر کے ساتھ اپنے اکاؤنٹ کو ٹاپ اپ کریں، مقابلے کے لیے سائن اپ کریں، اور موبائل ڈیوائسز جیتنے کا موقع حاصل کریں۔
    مقابلہ میں شامل ہوں
  • 100 فیصد بونس
    اپنے ڈپازٹ پر 100 فیصد بونس حاصل کرنے کا آپ کا منفرد موقع
    بونس حاصل کریں
  • 55 فیصد بونس
    اپنے ہر ڈپازٹ پر 55 فیصد بونس کے لیے درخواست دیں
    بونس حاصل کریں
  • 30 فیصد بونس
    ہر بار جب آپ اپنا اکاؤنٹ ٹاپ اپ کریں تو 30 فیصد بونس حاصل کریں
    بونس حاصل کریں
ابھی فوری بات نہیں کرسکتے ؟
اپنا سوال پوچھیں بذریعہ چیٹ.
Widget callback